ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ریستوراں میں برتھ ڈے منانے والی لڑکی اور ساتھیوں پر حملہ۔ تین ملزمین گرفتار

منگلورو: ریستوراں میں برتھ ڈے منانے والی لڑکی اور ساتھیوں پر حملہ۔ تین ملزمین گرفتار

Mon, 01 Feb 2021 20:19:02    S.O. News Service

منگلورویکم فروری (ایس او نیوز) بینڈورویل علاقے میں واقع اپنے تین دوستوں کے ساتھ برتھ ڈے منانے والی لڑکی اور اس کے دوستوں پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ مچانے کے الزام میں سٹی پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمین کے نام ترشول سالیان(19سال)،ڈیانیش ڈی کروز(19سال) اورائیران ڈی کروز(18سال) ہیں۔ ملزمین میں سے ترشول سالیان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ اوروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک راوڈی شیٹر ہے۔

سٹی پولیس کمشنر ششی کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پی یو سی میں زیر تعلیم ایک لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ برتھ ڈے منا رہی تھی تو ملزمین نے اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی کوشش کی اور جب کچھ لوگوں نے انہیں روکا تو ان لوگوں نے قتل کرنے کے ارادے سے خطرناک ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ اس سے پہلے ترشول نے اس لڑکی بنٹس ہاسٹل کے پاس ملاقات کے دوران ایک تحفہ دیا تھا اور اپنے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کی مانگ کی تھی۔ لڑکی نے اس کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کا تحفہ واپس کردیا تھا۔ اس بات پر ترشول نے بنٹس ہاسٹل کے پاس ہی لڑکی کے ساتھ جھگڑا کیا تھا اور چاقو نکال کر اسے دھمکایا تھا۔ پھر جب وہ لڑکی برتھ ڈے منا رہی تھی تو ترشول نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریستوراں میں گھس کر حملہ کر دیا۔ اس میں لڑکی کا ایک دوست چاقو کے وار سے زخمی ہوا ہے۔

پولیس کمشنر کے بقول ملزمین پر انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے علاوہ انڈین آرمس ایکٹ کے تحت منگلورایسٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر دیا گیا ہے۔


Share: